ضلع جہلم کے گرلز اور بوائز کالجز میں 289 آسامیاں تقرری کی منتظر

جہلم: ضلع جہلم کے گرلز و بوائز کالجز میں 289آسامیاں تقرری کی منتظر، کالجوں میں غیر تدریسی عملہ کی شدید کمی سے والدین پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں اس وقت 289ملازمین کی آسامیاں تقرری کی منتظر ہیں۔
انتہائی با وثوق زرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ضلع بھر میں تدریسی عملے کی کمی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو علم حاصل کرنے سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کالجز میں درجہ چہارم اور کلیریکل سٹاف کی کمی کی وجہ سے بیشتر امور ٹیچرز کو ادا کرنا پڑتے ہیں۔
زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے گرلز و بوائز کالجز زمیں تقرری کی منتظر 289آسامیوں پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر آسکیں۔



