سوہاوہ: ڈومیلی میں پکار 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی، پکار 15پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت عمر جاوید کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے ریسکیو 15 پر زمین کے قبضہ کی جھوٹی کال کی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیاہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔



