فرینڈز کمیٹی ناروے کی بانی پاکستان کےیوم پیدائش پر تقریب

اوسلو: فرینڈز کمیٹی ناروے کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد ادریس لاہوری اور چوہدری شبیر حسین تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے انجام دئیے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے چوہدری شوکت سرور بھٹیاں نے کیا، نعت رسول مقبول ﷺمحمد عبدالمنان نے پیش کی۔

تقریب سےچوہدری خالد کسانہ، سید زاہد حسین، شاہد راجہ، عاشق حسین، چوہدری شبیر حسین اور محمد ادریس لاہوری نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button