جہلم میں چوہدری شہباز حسین کے تجویز کنندہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جہلم: حلقہ این اے 60جہلم ون سے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کے تجویز کنندہ چوہدری شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل چوہدری نے چوہدری شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی،فیصل چوہدری نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او جہلم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی نے ورکروں کو حراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے،الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔



