دینہ کے علاقہ افغان آباد یوسی لدھڑ میں جماعت اسلامی کاشاندارانتخابی جلسہ

دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں افغان آباد میں جماعت اسلامی کا شاندار انتخابی جلسہ کاانعقاد کیاگیا جس میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 سید ضیاء اللہ شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے شرکت کرکے جلسہ سے خطاب کیا۔

دونوں امیدواروں کا پنڈال میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔جلسہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنادیا، جلسے کا انعقاد پیرسیدضمیرشاہ آستانہ عالیہ پنڈوری کی جانب سے کیاگیا۔

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار سب سیاسی جماعتیں ہیں جو حکومت رہیں، ان حکومت میں شامل لوگ بار بار پارٹی بدل کراپنے اثاثے بناتے رہے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے، عوام کو اب ان کامحاسبہ کرناچاہیے اور جماعت اسلامی کو ووٹ دےکرکامیاب کرائیں۔ ہم آپ کے مسائل حل کریں گے ہم حکومت میں نہ ہوتے بھی مدد کرتے ہیں۔

پیرسیدضمیرشاہ خاندان سمیت جماعت اسلامی کےدونوں امیدواروں کی حمایت کااعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button