دینہ کے اکلوتے نادرا آفس میں کم جگہ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

دینہ شہر میں نادر ا دفتر عوام کے شناختی کار ڈ جاری کرنے اور اس کے متعلقہ کاموں کے لئے ایک دفتر ناکافی ہے جو کہ دینہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو نہ سہولیات دے سکتا ہے اور نہ ہی ضرورت پوری کر سکتا ہے جس کے لئے ایک اور نیا نادرا دفتر دینہ میں بنانا ضروری ہے، عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں قائم ایک نادرا دفتر عوام کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے نادرا دفتر کے سامنے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے لوگ سارا سارا دن سردی کے اس موسم میں شام تک لمبی لمبی قطار میں کھڑے رہتے ہیں اور شام کے وقت قطار میں کھڑے آخری لوگوں کو ٹائم ختم ہونے پر جواب دے دیا جاتا ہے کہ ٹائم ختم ہو گیا اور لوگ مایوس ہو کر واپس گھروں میں لوٹ جاتے ہیں جس میں بوڑھی خواتین اور بوڑھے مرد بھی شامل ہو تے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ دینہ میں ایک اور نادرا دفتر قائم کیا جائے ۔



