جہلم پولیس نے منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور کو دھر لیا، موٹرسائیکل اور چرس برآمد

جہلم: چوٹالہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم اور چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور خان کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 5کلو 500گرام چرس برآمد کر لی۔
ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔



