16 ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی اڑ گئی، ویڈیو وائرل

پورٹ لینڈ: اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد 16 ہزار فٹ پر پرواز کرتے طیارے کی کھڑکی نکل گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی ایک کھڑکی اڑ گئی۔طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جسے کھڑکی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ پورٹ لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارے کے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور طیارے کے اندر ہنگامی صورتحال کے باعث باہر آ جانے والے آکسیجن ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
🚨 BREAKING: Dramatic cell phone video taken by a passenger on an Alaska Airlines flight tonght after a large window section of the aircraft blew out in mid-air.
The flight was headed from PDX to Ontario, California. Officials said the seat was unoccupied at the time of the… pic.twitter.com/mch0OXpuKq
— 🇺🇸 Larry 🇺🇸 (@LarryDJonesJr) January 6, 2024
مسافر طیارے کی کھڑکی اڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔



