اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا یوسی مغل آباد کا دورہ، نمبرداران اور معززین علاقہ سے اہم بیٹھک

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا دورہ یونین کونسل مغل آباد، اب گاؤں چمکیں گے کے حوالے سے نمبرداران اور معززین علاقہ سے اہم بیٹھک، اپنے اپنے دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد میں وزیر اعلی کی قیادت میں شروع ہونے والا پروگرام "اب گاؤں چمکیں گے” کے حوالے سے یوسی مغل آباد کے تمام نمبرداران اور علاقہ معززین سے میٹنگ کی۔
اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے اپنے اپنے گاؤں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے تجاویز لیں اور انہوں نے ایک گروپ کی شکل میں ٹیم تشکیل دی، اس گروپ میں اے سی آفس دینہ سے ایک نمائندہ شامل ہو گا جو کہ علاقے کے گاؤں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے کام کریں گے۔
انہوں نے اہل علاقہ سے اپیل کی کہ صفائی والے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھر کو کوڑا کرکٹ ورکرز کے حوالے کریں، پروگرام کو تیز اور بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر تمام حاضر نمبرداران سمیت علاقہ کی معروف سیاسی نوجوان شخصیت چوہدری توقیر عباس، میاں محمدشفیق سابق کسان کونسلر اور چوہدری احتشام نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔
سیکرٹری یونین کونسل مغل آباد طاہر ایوب نے حاضرین کو بریفنگ دی۔



