مہر فیاض کو حلقہ پی پی 24 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

دینہ: اپیلٹ ٹربیونل کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24سے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 24سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کو اپیلٹ ٹربیونل کورٹ کےجج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مہر محمد فیاض کو میونسپل کمیٹی دینہ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 9 جنوری کو ایک کروڑ روپے اور آئندہ 10یوم میں باقی رقم 2کروڑ 56 لاکھ 85ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا، اس دوران بلدیہ دینہ کے واجبات ادا کر کے مہر محمد فیاض الیکشن کے لیے اہل تصور ہوں گے۔

مہر محمد فیاض کی بحالی پر کارکنوں میں جشن کا سماں ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد یں ، اس موقع پر مہر فیاض نے کہا کہ الیکشن لڑنے کی اجازت پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button