منگلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی کا کام 15 فی صد مکمل

منگلا: محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی کی مہم کے پہلے مرحلے میں منگلا کمانڈ کی نہروں کی صفائی کا کام 15 فی صد مکمل کرلیا ۔

ترجمان محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کی ٹیمیں نہروں کی بھل صفائی اور کناروں کی بحالی کا کام اپنے شیڈول کے مطابق کر رہی ہیں۔ پہلے مرحلے کی 411 میں سے 221 نہروں پر کام جاری ہے جبکہ باقی نہروں پر کام بھی اپنے شیڈول پر شروع کردیا جائے گا۔ بھل صفائی کے دوسرے مرحلے میں تربیلا کمانڈ کی نہروں پر 15 جنوری سے کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پنجاب حکومت بھل صفائی مہم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی مہم کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

ترجمان آبپاشی نے کہا کہ پہلی بار بھل صفائی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کیلئے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے بھل صفائی مہم کا ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف نہریں ہی اس ملک کی زراعت کو فروغ دے سکتی ہیں اس لئے محکمہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مہم پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button