ٹکٹوں کا اعلان؛ جہلم میں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں کھل کر سامنے آنے لگیں

دینہ/ جہلم: ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں کھل کر سامنے آنے لگیں، ٹکٹ سے محروم رہنے والے امیدواروں نے آزاد الیکشن میں کودنے کے لئے لنگوٹ کس لئے جبکہ چوہدری ندیم خادم سمیت دیگر رہنما آزاد امیدواروں کو منانے کیلئے سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹکٹ سے محروم رہنے والے ن لیگی رہنما اپنی ہی پارٹی کے نامزد امیدواروں کیخلاف میدان میںآگئے، سب سے دلچسپ صورتحال حلقہ پی پی 24 جہلم ون میں ہے جہاں ن لیگ کی مرکزی قیادت نے استحکام ِ پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال کے مدمقابل اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جہلم کے صوبائی حلقہ پی پی 24 میں کسی لیگی رہنما کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جس پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ اویس خالد نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ راجہ اویس خالد کو مہر فیاض سمیت سابق ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

دوسری جانب حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کی جگہ چوہدری فرخ الطاف کو ٹکٹ ملنے پر نوابزادہ طالب مہدی نے حلقہ این اے 61 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button