آگ لگنے کے بعد طیارہ پرواز کرتا رہا، ویڈیو وائرل
میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم آئی اے) سے اڑان بھرنے والے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز آگ لگنے کے بعد بھی پرواز کرتا دیکھا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غیر مصدقہ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پرواز کے دوران طیارے کے بائیں بازو سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔
کارگو طیارہ اٹلس ایئر بوئنگ 747 کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔
ہوائی اڈے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ طیارہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ایئر فریٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ عملے نے تمام معیاری طریقہ کار پر عمل کیا اور بحفاظت ایم آئی اے واپس آ گئے۔
FAA reports that a post-flight inspection has revealed a softball size hole above the engine that failed on the Atlas Air 747 that made an emergency landing in Miami earlier today. https://t.co/LyAoE63IX1
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) January 19, 2024
انجن میں خرابی کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے 14 منٹ بعد طیارہ بحفاظت میامی واپس آ گیا تھا۔
ایف اے اے کی رپورٹ کے مطابق پرواز کے بعد کیے گئے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ اٹلس ایئر 747 کے انجن کے اوپر سافٹ بال سائز کا سوراخ ہے۔



