جہلم پولیس نے 3 چوروں کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

جہلم: ایس ایچ اوسول لائینزسید اسد علی ابوبکر اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، چوری کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےچوری کے مقدمات میں ملوث اجمل، محمد عمران اور طلال کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 8 ہزار روپے، موٹر سائیکلز کے سپیئر پارٹس اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ اوسول لائینزسید اسد علی ابوبکر اور ٹیم کی اہم کاروائیاں،چوری کے مقدمات میں ملوث03ملزمان گرفتار،
سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےچوری کے مقدمات میں ملوث03ملزمان اجمل،محمد عمران اور طلال کو گرفتار کر لیا، pic.twitter.com/qR543BLbz0— JHELUM POLICE (@police_jhelum) January 22, 2024
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔



