پنڈدادنخان میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کاحکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج

پنڈدادنخان: پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا ایکا حکومت کی جانب سے لیو انکیشمینٹ نوٹیفیکیشن کی منسوخی کا مطالبہ۔

سرکاری ملازمین کی جانب سے منگل کے روز راجہ غضنفرعلی خان گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان سے نکالی گئی، ریلی پریس کلب واقع چوک محمدیہ پہنچ کر جلوس کی شکل اختیار کر گئی، ریلی میں تحصیل بھر کے سرکاری ملازمین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے وزیر اعلی پنجاب کو متنبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کا استحصال بند کیا جائے اور جاری شدہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن کا ترمیمی نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے جس کے باعث تمام سرکاری اداروں میں کام کرنیوالے ملازمین اور انکے زیر کفالت بچوں کا مستقبل تاریکی میں ڈبو دیا گیا ہے۔

جلوس کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے ہمارا یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا، جب تک جاری شدہ نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ہم اس کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلا دیں گے جو کہ دھرنوں کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button