منتخب ہو کر حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کریں گے، چوہدری زاہد اختر

دینہ: عام انتخابات کیلئے امیدواروں نے لوگوں سے رابطے کے لیے اپنے دائرے وسیع کر دیے ہیں۔

حلقہ این اے 60 جہلم ون سے تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری زاہد اختر اور حلقہ پی پی 24کے امیدوار پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کا الیکشن مہم کے سلسلے میں مین بازار ، داتا چوک اور منگلا روڈ کا دورہ کیا۔

مین بازار میں آمد کے دوران مقامی تاجروں اور کارکنوں نے دونوں امیدواروں کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ دورے کے دوران حلقہ این اے 60کے امیدوار چوہدری زاہد اختر نے اپنا انتخابی نشان پیالے بھی تقسیم کیے ۔

اس موقع پر چوہدری زاہد اختر اور سید عرفان امیر شاہ نے کہا کہ قوم تمام جھوٹے سیاستدانوں سے تنگ آ چکی ہے، دین کا راستہ اپنانے کے لیے عوام ہمارا ساتھ دے۔ انشاء اللہ منتخب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دین کو بھی اجاگر کریں گے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button