عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ترقی کا ساتھ دیں، چوہدری فرخ الطاف

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ سیری گھنیال میں چوہدری فرخ الطاف کا شاندار جلسہ، چوہدری فرخ الطاف کاشاندار استقبال، آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی24کرنل (ر) غضنفر علی اور اہل سیری گھنیال نے چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ سیری گھنیال میں آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 جہلم ون کرنل (ر) غضنفر علی چوہدری کی جانب سے جلسہ کاانعقاد کیاگیا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے61 چوہدری فرخ الطاف، عمار فرخ اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے خصوصی شرکت کی۔
جلسہ میں ملک اشفاق احمد، سابق چیئرمین یوسی ججیال، ماسٹرعاشق حسین سابق چیئرمین یوسی کوہالی، راجہ سہیل محمود بڑاگواہ، ملک منیراحمد بھیٹ، چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ، ماسٹر افضل، چوہدری شاہد اقبال، حافظ سعید ریاض، چوہدری یونس، میجر (ر) چوہدری افتخار، کرنل (ر) معروف، میجر (ر) چوہدری طفیل، قاری خلیل، ٹھیکیدار معظم سلیمان، عمران فوجی، ذیشان افضل سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چوہدری فرخ الطاف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلیان سیری گھنیال آپ نے پہلے بھی بہت محبت دی، اس بار بھی آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگاکر کامیاب کرائیں۔ ہم نے تھانہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلز جو کھنڈرات میں تھی ان پر کروڑوں روپے لگاکرعلاقے کی تعمیر ہی بدل دی۔ اب آپ دینہ سے جہلم کے آخری کونے پھڈیال تک بیس منٹ میں پرسکون ماحول میں سفر کرتےہیں۔
آزاد امیدوار برائے حلقہ پی پی 24کرنل (ر) چوہدری غضنفر علی نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فرخ الطاف، عمار فرخ اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کاشکریہ ادا کرتاہوں اور خوش آمدیدکہتاہوں۔ اہلیان سیری گھنیال والوں کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنا قیمت وقت نکال کر شرکت کی میں اور اہلیان سیری گھنیال چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کااعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی سیٹ پر میں خود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہاہوں، میراانتخابی نشان پھول ہے۔ آٹھ فروری کو کامیابی چوہدری فرخ الطاف کی ہوگی، سمجھ لیں چوہدری فرخ الطاف ایم این اے بن چکے ہیں۔



