دینہ پولیس نے پتنگ فروش کو دھر لیا، پتنگیں اور ڈور کی بڑی کھیپ برآمد

دینہ: ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم گرفتار کر لیا، پتنگوں اور ڈوروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ بشیرکو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 5500پتنگیں اور 226 ڈوریں برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی و پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔



