نواز شریف کی قیادت میں حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے، بلال اظہر کیانی

سوہاوہ: سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار، چوہدری یوسف سابق چیئرمین اور چوہدری ظہور کی کارنر میٹنگ جلسے میں تبدیل، بلال اظہر کیانی سمیت ن لیگی رہنماؤں کا کوٹ دھمیک میں شاندار تاریخ استقبال، حاجی راجہ تنویر پنوار نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت حاجی راجہ تنویر پنوار سابق چیئرمین چوہدری یوسف اور چوہدری محمد ظہور نے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اظہر کیانی کی کوٹ دھمیک میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے جلسے میں تبدیل ہو گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کارکنوں کا عہدیداروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بلال اظہر کیانی نے اپنے مخصوص انداز میں حلقے کے ترقی کے حوالے سے اپنے جامع پلان سے کارکنوں کو آگاہ کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ اس حلقے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے اپنی کمپین کے دوران ہی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کے مسائل کے متعلق تفصیلات حاصل کر کے ابھی سے ان کے حل کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب اس حلقے سمیت پاکستان کے ہر علاقے ہر شہر میں ترقی ہوتی آپ کو نظر آئے گی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بننے پر میاں محمد نواز شریف اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے، بہت جلد یہ ملک معاشی ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں صف اول میں ہو گا۔

حاجی راجہ تنویر پنوار نے کہا کہ بلال اظہر کیانی جیسے نوجوان اس حوالے کی ترقی کی ضمانت ہیں۔ اس حلقے سے محرومیوں کا خاتمہ بہت جلد ممکن ہو گا۔ مسلم لیگ ن ہے واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button