کھیوڑہ کی متعدد برادریوں نے مہر فاروق نذر کی قیادت میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

کھیوڑہ کے سابق ناظم مہر فاروق حسنین نذر کی ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین رنگ لے آئیں۔
شہر کی متعدد برادریوں میں نورال برادری ریحان کھوکھو کالونی و دیگر برادریوں نے ن لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے61چوہدری فرخ الطاف اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26حاجی ناصر للِہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
حاجی ناصر للِہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے کھیوڑہ شہر میں مختلف برادریوں کی طرف سے شمولیتی پروگراموں میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں اور ن لیگ کو دونوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں ن لیگ کی حکومت بنتے ہی کھیوڑہ شہر کو ماڈل شہر بنائیں گے اور تعمیر وترقی کے سفر کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔
نوابزادہ راجہ طالب مہدی، ملک عرفان اعجاز، مہر عبدالرشید، نمبردار ملک اسد اقبال جنرل سیکرٹری ن لیگ یوتھ ونگ ملک سفیر اجمل و دیگر نے خطاب کیا۔



