دینہ میں روہتاس روڈ پر موٹرسائیکل کھائی میں جا گرا، باپ بیٹی جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

دینہ میں روہتاس روڈ پر موٹرسائیکل سلپ ہو کر کھائی میں جا گرا، 43 سالہ موٹرسائیکل سوار اور اس کی 4 سالہ بچی جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں، زخمیوں کو ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ متیال کے مقام پر موٹرسائیکل بریک فیل ہونے سے سلپ ہو کر روہتاس روڈ سے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ڈومیلی کے علاقہ تھلہ میرا کے رہائشی 42 سالہ موٹرسائیکل سوارعابد حسین ولد محمد عارف اور اس کی 4 سالہ بیٹی اسما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
موٹرسائیکل حادثہ میں عابد حسین کی 45 سالہ بیوی عاصمہ اور 7 سالہ بیٹی مریم شدید زخمی ہو گئیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کردیا گیا ہے۔



