جہلم میں ہائی ایس اور 2 کاروں میں تصادم، بچے اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی

جہلم میں مجاہد آباد پل پر ہائی ایس اور کاروں میں تصادم کے باعث بچے اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ مجاہد آباد پل پر ہائی ایس اور 2 کاروں میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 25 سالہ اقراء سکنہ راولپنڈی، 62 سالہ نسیم بی بی، 18 سالہ افشاں اور 10 سالہ محمد روید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



