دینہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ندیم اشرف کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 1 کلو 160 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر کو گرفتار کرلیا،ملزم سے رپیٹر 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button