دینہ میں موسلا دھار بارش، گلی محلے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، سردی میں اضافہ

دینہ میں موسلادھار بارش کے باعث بازار اور گلی محلے پانی سے بھر گئے۔ مین بازار میں نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گند پانی پر تیرتا ہوا نظر آیا ، شدید بارش کے باعث کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں رواں سال کی دوسری بارش سے مین بازار ، گلی ، محلے زیر آب آ گئے۔ مین بازار میں نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں کا گند بازار میں تیرتا ہوا نظر آیا۔

اسی طرح گلیاں محلے بھی پانی سے بھر گئے ، کئی کئی فٹ پانی گلیوں میں کھڑا ہو گیا ، سکول جانے والے بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید بارش کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

بارش کے باعث سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہو گیا ، لوگوں نے گرم کپڑے پہن لیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button