محتسب پنجاب کے ایڈوائزر 23 فروری کو دینہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

دینہ: محتسب پنجاب کے ایڈوائزر اشفاق احمد رانا 23 فروری کو صبح ساڑھے 10 بجے تحصیل کمپلیکس دینہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔
کھلی کچہری میں تمام شکایت کنندگان کو محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا جائے گا اور وہ سائلین جن کو حکومت پنجاب کے مختلف سرکاری محکمہ جات کے خلاف کوئی شکایت ہے وہ وہاں پر بذات خود درخواست بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
محتسب پنجاب کا عملہ ہی ان کی اس حوالے سے رہنمائی کرتا ہے۔



