سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ نگیال کے نجی سکول میں سالانہ تقریری مقابلوں کا انعقاد

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ نگیال میں نیشنل سکول آف سائنسز میں سالانہ تقریری مقابلوں کاانعقاد کیاگیا۔
تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی فنڈر آف برین سولزشارق الحق اورمولانا عبدالعزیز تھے۔ چھ سوکے قریب طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلہ میں شرکت کی۔
تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کرکے بچوں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور حوصلہ افزائی کی۔ طلباء و طالبات نے مختلف موضوع پر اپنی تقریریں شرکاء کے سامنے پیش کی۔ ججز صاحبان نے کامیاب طلباء و طالبات کااعلان کیا۔
تقریر سیشن اے میں ثانیہ ذوالفقار، جواد ثاقب، آمنہ حفیظ، فضہ عمران، ام حبیبہ، آمنہ عابد، فائزہ شان سمیت دیگرنے حصہ لیا۔ ٹیبلو میں رانیہ، فاطمہ، میراب، یحییٰ، صائم، عبید، آفان، حمزہ، ولی، حبیب الرحمن، فصیح اللہ، معیز شہزاد نے حصہ لیا، جس میں مہمان گرامی نے کامیاب طلباء و طالبات میں نقد انعام اور شیلڈز تقسیم کیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر چوہدری عامر نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی خوشی کی بات ہے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کرتقریری مقابلہ میں حصہ لیا اور اپنے فن کامظاہرہ دیکھایا۔ جو بچہ اسٹیج پر آکر بھرے مجمہ میں تقریر کرلیتاوہ کامیاب ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ اسی سال طلباء و طالبات کیلئے فری ایمازون کورس کابھی آغاز کریں گے تاکہ محنتی طلباء و طالبات یہ کورس کر کے اپنی آمدنی کرسکے۔



