سوہاوہ: ڈومیلی کے منشیات فروش کو 10 سال قید، سوا لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سوہاوہ کی عدالت نے منشیات کے کیس میں منشیات فروش کو 10 سال قید اور سوا لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ جج چوہدری عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 32/23 بجرم CNSA-9(1)6-C تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم محمد الیاس نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر عدالت نے مجرم محمد الیاس کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیشِ نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔



