جہلم میں پی ٹی آئی امیدوار شوکت اقبال مرزا کا قریبی ساتھی آفتاب ساہی گرفتار

جہلم میں پی ٹی آئی امیدوار کا قریبی ساتھی زائدالمیعاد زرعی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار، محکمہ زراعت کی آفیسر بشری صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

‏تفصیلات کے مطابق جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا کے قریبی ساتھی آفتاب ساہی کو گرفتار کر لیا گیا۔

آفتاب ساہی کے خلاف محکمہ زراعت کی آفیسر بشری صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آفتاب ساہی زائد المیعاد زرعی ادویات فروخت کررہے تھے اور انکے پاس لائسنس بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button