ضلع جہلم کے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، میٹنگز میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے بھی شرکت کی۔

تین میٹنگز میں ایس ڈی پی او سوہاوہ اور ایس ایچ اوز سوہاوہ سرکل، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ اوز پنڈدادنخان سرکل، اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور سی آئی اے سٹاف شریک ہوئے۔

ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیوز پر فوکس کیا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button