مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

مکہ مکرمہ: خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔
الأمن السعودي يلقي القبض على امرأة ترفع علم فلسطين داخل الحرم.
السؤال لماذا لا يتم القبض على من سبّ الله والأنبياء وسط الرياض، ولماذا لا يتم القبض على النساء السعوديات اللاتي يضعن راية التوحيد على مؤخراتهن في يوم التأسيس؟#محمد_بن_سلمان #جمعة_مباركة #يوم_الجمعة #مجلس_الوزراء… pic.twitter.com/eyKDUm919A
— طارق الزهراني (@TARIQ_UK2) February 23, 2024
خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فلسطین کا پرچم لہرانے اور سیکورٹی اہلکاروں کی خاتون کو منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔



