پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلع جہلم کی انتظامیہ کو بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا

دینہ: پی ڈی ایم اے پنجاب نے جہلم سمیت بیشتر اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کو جہلم سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ جہلم، اٹک، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا، میانوالی میں بارشیں ہونے کی اطلاعات ،بھکر،لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش و ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

جہلم سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔ مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور برفباری سے سڑکیں و ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا، مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع نے متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز جمع نہ ہونے دیں، بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں سرگرمیوں کی از خود نگرانی کریں۔شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button