دینہ میں 2 موٹرسائیکلوں میں آپس میں ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

دینہ میں 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مدوکالس کے مقام پر 2 موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک خاتون، وقاص ولد حبیب الرحمٰن اور دانیال شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button