ریسکیو 1122 نے منگلا کے قریب دریائے جہلم میں پھنسے 4 افراد کو بچا لیا

دینہ/ منگلا: ریسکیو 1122 نے منگلا کے قریب دریائے جہلم میں پھنسے 4 افراد کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ پنڈوڑی منگلا کے قریب 24 سالہ عبدالرحمٰن ولد شہاب خان، 27 سالہ محمد شہباز ولد وسیم، 28 سالہ محمد شاہد ولد طاہر حسنین اور 32 سالہ ہاشم حسنین ساکنائے پنڈوڑی پانی کا تیز ریلہ آنے سے دریائے جہلم میں پھنس گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو بچا لیا اور منگلا ہیملٹ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button