جہلم پولیس کے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر جہلم پولیس نےانسداد پولیو مہم کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

جہلم میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کے دوران کل205پولیس کےجوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ایلیٹ فورس کے5سیکشن،محافظ سکواڈاور تھانوں کی موبائلز خصوصی طور پر گشت کررہے ہیں۔

تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں موجود پولیو ٹیموں کو وقتا فوقتا چیک اور بریف کر رہے ہیں، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی پوائنٹس لگا کر سنیپ چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button