جہلم میں 4 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

جہلم پولیس کامنشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چار منشیات فروش ملزمان گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو گر فتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پنڈدانخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
للِہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرخان احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



