دینہ میں تبلیغی جماعت کے مسجد میں رکنے پر لڑائی، 33 سالہ نوجوان شدید زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں تبلیغی جماعت کے مسجد میں رکنے پر لڑائی، 33 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سلطانیہ ہوٹل جی ٹی روڈ چکوہا پر ایک مسجد میں تبلیغی جماعت والے رہنا چاہتے تھے جس پر تبلیغی جماعت والوں اور مسجد انتظامیہ میں لڑائی ہو گئی، لڑائی کے نتیجہ میں 33 سالہ محمد جہانگیر ولد یعقوب سکنہ سلطانیہ ہوٹل جی ٹی روڈ چکوہا دینہ شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button