دینہ میں 2 شہریوں کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ: ایس ایچ او دینہ عرفان جیلانی اور ٹیم کی اہم کارروائی، دوہرےقتل کےمقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عابد کو گرفتار کر لیا، مجرم گزشتہ 8 ماہ سے دینہ پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو دینہ پولیس نے جدید سائینٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے، مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button