سوہاوہ: چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے اور نقدی 15ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔



