جہلم میں شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار

جہلم: چوٹالہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم استعمال کر کے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم استعمال کر کے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے ملزم ہمایوں ریاض کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سے ساؤنڈ سسٹم اور متعلقہ سامان برآمد کر لیا گیا، چوٹالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔



