ماہ رمضان؛ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ماہ رمضان کی آمد سے قبل ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کام مارکیٹ ریٹ کو مناسب جگہ پر قائم رکھنا ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گزشتہ ماہ کے دوران کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ معمول کے حالات میں کم اورناقص کارکردگی پر رعایت دی جاتی رہی ہے لیکن رمضان میں جو مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کو روکنے کیلئے آپ سب کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا جس کیلئے آج سے ہی باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی او ر خاص طور پر مال ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو مثالی سزائیں دیں گے۔



