ضلع جہلم میں پنجاب حکومت کے رمضان راشن کی تقسیم کا عمل شروع

جہلم: ضلع جہلم میں پنجاب حکومت کے رمضان راشن کی تقسیم کا عمل شروع، ڈی سی جہلم کی راشن تقسیم کے عمل کی نگرانی، ڈی پی او جہلم بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کھرالہ میں راشن پیکج کی تقسیم کی چیکنگ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ریلیف مستحق خاندانوں تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے راشن پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اصل مستحق افراد تک یہ امانت پہنچانے کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ دن رات متحرک ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی موجود تھے جنہوں نے راشن تقسیم کرنے والے عملہ کی سکیورٹی چیک کی۔ ڈی سی جہلم نے مستحق خاندانوں کو دئیے جانے والے پیکج کی خود نگرانی کی اور شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے راشن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button