صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سمیع اللہ فاروق

پنڈدادنخان: صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، رورل ہیلتھ سنٹرز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پنڈی سید پور میں بی ایچ یو کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بی ایچ یو میں طبی سہولیات چیک کیں عملہ سے معلومات حاصل کی اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔



