دینہ میں مزدا لوڈر کی رکشہ کو ٹکر، 16 سالہ نوجوان مرزا لوڈر کے نیچے آ کر جاں بحق

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار مرزا لوڈر کی چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے ٹکر دے ماردی، رکشہ میں سوار 16سالہ نوجوان رکشہ سے نیچے جا گرا اور مزدا لوڈر اوپر سے جا گزرا ، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ مین چوک پولیس سٹی چوکی دینہ کے سامنے راولپنڈی کی سمت سے آنے والا تیز رفتار مزدا لوڈر کے ڈرائیور نے آگے جانے والے چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے چنگ چی رکشہ میں سوار 16سالہ نوجوان شہریار سکندر ولد اسرار علی سکنہ کولیاں ڈاکخانہ اڈرانہ تحصیل سوہاوہ چلتے رکشہ سے نیچے جا گرا اور ٹکر مارنے والے مزدا لوڈر کے نیچے آ گیا۔
حادثہ کے نتیجہ میں 16سالہ نوجوان شہریار سکندر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چنگ چی رکشہ پر بیٹھا والد محفوظ رہا، مزدا لوڈر کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس سٹی چوکی دینہ نے مقدمہ درج کر کے گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔



