ڈومیلی: سٹار اسلامک سکول بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: سٹار اسلامک سکول بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد، طلباء و طالبات نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلو، نغموں پر پرفارمنس پیش کی، چوہدری امجد ڈومیلی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ سٹار اسلامک سکول میں سالانہ رزلٹ کی شاندار و پروقارتقریب منعقد ہوئی جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم چوہدری امجد ڈومیلی اور ماسٹر راجہ یاسر گلزار تھے۔ انکے علاوہ علاقے کی اہم سماجی شخصیات سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی،جن میں ماسٹر ر راجہ رازق کیانی، راجہ تصدق کیانی، ڈاکٹر نصرت کیانی، شیرزا کیانی، نعمان کیانی سمیت دیگر شامل ہیں۔
ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر مختلف ترانوں،نغموں،ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔ اسٹیج پرفارمنس اور رزلٹ میں کامیابی پر بچوں کے والدین خوش نظرآئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر عمرانہ کوثر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں اور بچوں کے والدین کا دل سے شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کرکے رونق بخشی۔ تمام کامیاب طلباء و طالبات کے والدین کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔



