عدم سہولیات اور مسائل میں گھرے تحصیل پنڈدادنخان کے اکلوتے نادرا دفتر کا کوئی پرسان حال نہیں

پنڈدادنخان: عدم سہولیات اور مسائل میں گھرے تحصیل پنڈدادنخان کے اکلوتے نادرا دفتر کا کوئی پرسان حال نہیں۔ مین جہلم پنڈدادنخان روڈ پر واقع دفتر ارباب اختیار اور منتخب عوامی نمائندوں کی نظروں سے اوجھل سوالیہ نشان، تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کوسوں میل کی مسافت طے کرکے سارا دن سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدانخان میں پچھلی کئی دہاؤں سے ایک نادرا دفتر قائم ہے جو کہ تحصیل بھر کی عوام کے لئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کے دور دراز کے علاقوں کے مکین علی الصبح گھروں سے حصولِ شناختی کارڈ کی غرض سے پنڈدادنخان پہنچ جاتے ہیں جہاں پر پہلے سے سائلین کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے چیئرمین نادرا سے مطالبہ کیاہے کہ جلالپور شریف اور لِلہ میں نادرا دفتر قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو۔

شہریوں نے ارباب اختیار اور منتخب ممبران قومی اسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button