دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 11 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ: ایس ایچ او دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سعید جان،نثار احمد، محمد عمران،محمدذیشان ،آغا جان، شکیل حسین، صدام حسین، وحید محمود، واجد محمود، یاسر اقبال اور ذیشان کیانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13710 روپے،12عدد موبائل فونز مالیتی365000روپے،اور آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان نے لڈو پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button