سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

سوہاوہ کے نواحی علاقہ کوٹ دھمیک میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں کوٹ دھمیک کے علاقہ موہڑہ جنیال میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 50 سالہ اجمل ولد حکم داد، 55 سالہ یاسمین بی بی زوجہ محمد خان زاد، 38 سالہ راشد ولد گلستان، 25 سالہ جواد ولد اشتیاق، 80 سالہ مطلوب بی بی زوجہ نذیر محمد سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ سوہاوہ پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button