جہلم میں افغانی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

جہلم: ایس ایچ او کالا گوجراں عاصم محمود اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور دوکانوں میں ڈکیتیاں کرنے والے افغانی گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناخت صنوبر خان، ذبیح اللہ اور شہروز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے،3 عدد موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ افغانی گینگ نے ضلع جہلم کے علاوہ ضلع گجرات میں بھی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button