جہلم: پنجاب میں پہلی مرتبہ نتائج سے قبل فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے داخلے کھولنے کی ہدایت

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر میں داخلے کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پنجاب میں نتائج سے پہلے گیارہویں اور تیرہویں میں داخلے کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فرسٹ ائیر میں داخلہ نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ تھرڈ ائیر میں داخلہ فرسٹ ائیر کے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔



