سوہاوہ: تاجر کو کار کے پیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، 2 ڈکیت گرفتار

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران تاجر کو کار کے پیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، 2 ڈکیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے تاجر کو کار کے پیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جہلم اپڈیٹس کو موصول سی سی ٹی وی ویڈیو میں ہارون نامی تاجر کو کار کے پیچھے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہفتہ کے روز تین مسلح ڈاکوؤں نے مرغیوں کا کاروبار کرنے والے تاجر ہارون رشید کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کے سامنے جی ٹی روڈ سے اغواء کیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا، ملزمان نے تاجر سے دس لاکھ روپے کی رقم چھیننے کے بعد سیٹ بیلٹ گلے میں ڈال کر کار کے باہر لٹکادیا۔

سوہاوہ: تاجر کو لوٹنے والے اور گاڑی کے پیچھے گھسیٹنے والے ڈکیت گوجرخان پولیس کی حراست میں (تصویر: عامر کیانی)

ڈکیت پنڈ متے خان جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب تاجر کو زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے.

پنجاب ہائی پیٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے عملے نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرکے تاجر سے ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق مسہ کسوال باؤنڈری پر موجود تھا کہ ایک شہری نے اطلاع کی کہ سفید رنگ کی کار ایک شخص کو پنڈ متے خان جی ٹی روڈ سوہاوہ پر زخمی حالت میں پھینک کر راولپنڈی کی جانب گئی ہے، اطلاع ملتے ہی مسہ باؤنڈری پر ناکہ بندی کرائی گئی۔

مطلوبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار ناکہ بندی توڑ کر بھاگ نکلے جن کے تعاقب پر تین کار سوار کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر جنگل میں فرار ہوگئے۔

حکام پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے مطابق ملزمان کا تعاقب کرکے دو ملزمان محمد فیاض اور فیاض خان جن کا تعلق ابیٹ آباد سے ہے کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کر لیا گیا جبکہ ہارون نامی تاجر کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button